Aug ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد نے ایندھن کے حامل یمن کے ایک اور بحری جہاز کو روکا

یمن کی گیس کمپنی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے ایندھن کے حامل یمن کے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی گیس کمپنی کے ترجمان علی معصار نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن سے متعلق نو ہزار تین سو بتیس ٹن گیس کے حامل بحری جہاز کو روک لیا ہے اور اسے الحدیدہ بندگاہ جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

یمن کی گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ایندھن کے حامل یمن کے اس بحری جہاز کو سعودی اتحاد کی جانب سے ایسی حالت میں روکا گیا ہے کہ اس بحری جہاز کے پاس اقوام متحدہ کا فراہم کردہ جواز موجود رہا ہے۔

ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی اتحاد کی جانب سے اس قسم کی جاری خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اپنے فرائض پر عمل کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے خلاف موثر عملی کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ایسی حالت میں جاری ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرینڈ برگ نے یمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع کئے جانے کا اعلان کیا تھا مگر سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس معاہدے کی پابندی نہیں کی۔

ٹیگس