اربعین حسینی (ع) کے زائرین کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات
عراق کے فوجی اہلکار اربعین حسینی (ع) کے زائرین کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے مختلف علاقوں میں تعینات ہوگئے ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوجی کے بیان میں آیا ہے کہ زائرین کی رفت و آمد کے راستوں میں زائرین کو سکییورٹی فراہم کرنے کے مقصد سے فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہوئی ہے ۔
اس سے قبل عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی ڈیویژن 110 کے کمانڈر ظاہر حبیب المندلاوی نے اعلان کیا تھا کہ اس نے صوبہ کربلا جانے والے زائرین کے راستے کے لیے سیکیورٹی پلان سنبھال لیا ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خانقین کی سرحدوں سے لے کر حوض حمرین تک حفاظتی انتظامات جاری ہیں بتایا کہ اس منصوبے میں زائرین کے قافلوں کی حفاظت اور راستوں کے اطراف میں حفاظتی گشت کا پلان شامل ہے۔
ادھرعراق کے وزیر داخلہ عثمان الغانمی نے بغداد میں اربعین حسینی (ع) سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس موقع پر زیارت میں خلل ڈالنے والے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔