Sep ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • افغانستان کی فضاؤں میں دیو ہیکل بمبار طیاروں کی پروازیں

افغانستان کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ صوبہ قندھار کی فضاؤں میں بی ففٹی ٹو بمبار اور ایف تھرٹی فائیو طیاروں کو پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔

نیوزایجنسی شفقنا کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار کے بعض شہریوں نے بتایا ہے کہ امریکی انخلا کے ایک سال کے بعد پہلی بار صوبے کی فضاؤں میں ایسے دیوہیکل طیارے اڑتے دکھائی دیئے ہیں۔ 
بی ففٹی ٹو بمبار اورایف تھرٹی فائیو طیارے صرف امریکی فوج ہی استعمال کرتی ہے۔  دوسری جانب مقامی طالبان عہدیداروں نے اس خبر کی تردید کی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حال ہی میں افغانستان کی فضاؤں میں امریکی ڈرون طیاروں کو بھی پروازیں بھرتے دیکھا گیا ہے۔پیر کے روز بھی مشرقی افغانستان کے صوبے غزنی میں ایک امریکی ڈرون طیارے کے پرواز بھرنے کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔ 

ٹیگس