Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • کربلائے معلیٰ (فائل فوٹو)
    کربلائے معلیٰ (فائل فوٹو)

امام حسین علیہ السلام کے روضۂ اقدس کی انتظامی کمیٹی کے اندازوں کے مطابق، رواں سال اربعین حسینی کے موقع پر عراق کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کربلائے معلی میں دیکھا جائے گا۔

امام حسین علیہ السلام کے روضۂ اقدس کے ترجمان علی شبر نے اتوار کی صبح بتایا کہ اربعین ملین مارچ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور عاشقان سید الشہدا علیہ السلام کی بڑی تعداد عراق اور دیگر ممالک سے کربلا کی جانب رواں دواں ہے۔ 
علی شبر نے کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کے حرم کی جانب سے سیکورٹی، صحت، خدمات، لاجسٹک اور زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے انتظامات کئے جا چکے ہیں اور ایران کی سرحدوں سے لیکر کربلائے معلی تک بسوں کا انتظام بھی مکمل ہے۔

امام حسین علیہ السلام کے روضے کے ترجمان نے مزید کہا کہ اندازوں کے مطابق اور پیش کی جانے والی خدمات کے پیش نظر اس سال اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا پہنچنے والے زائروں کی تعداد تاریخی ہوگی۔ 

ٹیگس