Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran
  • جمہوریہ آذربائیجان کی اسرائیل دوستی، ہتھیاروں سے بھرا جہاز پہنچا

صیہونی حکومت کے ہتھیاروں سے لدے طیارے نے باکو میں لینڈنگ کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا ذرائع نے جمہوریہ آذربائیجان کے لئے صیہونی ہتھیاروں کی برآمد کے جاری رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے باکو میں صیہونی ہتھیاروں سے لدے طیارے کے اترنے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر آج صبح آذربائیجانی مال بردار طیارہ مقبوضہ فلسطین سے باکو  پہنچا ۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ بوئنگ - 747 کارگو طیارہ صیہونیوں کے ساتھ آذربائیجان کے ہتھیاروں کے معاہدے کے دائرے میں آج صبح تل ابیب سے باکو پہنچا اور مذکورہ طیارہ آذربائیجان کے لیے اسلحہ اور گولہ بارود لے کر جا رہا تھا۔

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس حکومت کی جانب سے دوسرے ممالک کو دو برسوں میں اسلحے کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ 2021 میں اسلحے کی برآمدات کا حجم 11.3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

عربی-21 ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے قطعی اعداد و شمار کا ذکر کیے بغیر کہا کہ 2022 میں ہتھیاروں کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے جس کا سبب یوکرین کی جنگ اور یورپی ممالک سے ہتھیاروں کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اگرچہ تل ابیب حکومت اپنے ہتھیاروں کے صارفین کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتی ہے تاہم صہیونی فوجی ماہر "تل شنائیڈر" نے عبرانی ویب سائٹ "زمان" میں تصدیق کی ہے کہ ان میں سے بہت سے ہتھیاروں کی منزل مقصود خفیہ ہے جبکہ صیہونی حکومت سے ہتھیاروں کے خریداروں کی فہرست میں سرفہرست جمہوریہ آذربائیجان ہے۔ آذربائیجان کی حکومت نے اسرائیل سے خریدے گئے ڈرون طیاروں کو قرہ باغ کی جنگ میں آرمینیائی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف استعمال کئے تھے۔

ٹیگس