صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا
صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے جنین کیمپ کے کفردان علاقے میں پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور زخموں کی تاب نہ لاکر یہ نوجوان شہید ہوگیا ۔ فلسطین کے طبی ذرائع نے فلسطینی نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
غرب اردن کے کفردان علاقے میں مزاحمتی افواج اور صیہونی فوجیوں کے مابین مسلحانہ جھڑپوں کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔ صیہونی فوج کے اسنائپروں کو علاقے کی عمارتوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق، صیہونی فوجی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کو ہسپتال منتقل ہونے نہیں دے رہے ہیں اور ایمبولنسوں کو جنین میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔
بدھ کے روز بھی صیہونی فوجیوں اور مزاحمتی افواج کے مابین جھڑپوں کی خبریں ملی تھیں۔ ان جھڑپوں میں دو فلسطینی مجاہد شہید کردیئے گئے جبکہ ایک صیہونی فوجی افسر ہلاک اور چھے زخمی ہوئے تھے۔