Sep ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • طالبان کی شکست کا راستہ ہموار ہوگیا، احمد مسعود کا دعوی

طالبان مخالف افغان رہنما احمد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کی شکست کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

یورو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ طالبان نے پچھلے ایک سال کے دوران ثابت کردیا ہے کہ وہ حکومت نہیں چلاسکتے اور ان کے زوال کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ شروع میں افغان عوام کا خیال تھا کہ طالبان بدل گئے ہیں اور میانہ روی اختیار کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔
احمد مسعود نے طالبان میں اختلافات کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے بعض دھڑے موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔ 
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ طالبان مخالف افغان دانشوروں اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملکر افغانستان کے مستقبل کا راستہ ہموار کریں ۔

ٹیگس