انقلاب یمن کی سالگرہ پر ریلیاں
یمنی عوام نے اکیس ستمبر کے انقلاب کی ساتویں سالگرہ کی مناسبت سے صوبے صعدہ میں وسیع پیمانے پر ریلیاں نکالی ہیں
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور اس تحریک کے سابق اور موجودہ رہنماؤں کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کی حمایت میں نعرے بھی درج تھے۔
مظاہرے کے اختتام پر مختلف رہنماؤن نے خطاب کیا اور ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں یمن کے عوامی حکمرانوں کی حمایت کا اعلان کیاگیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کی مذمت کی اور اس جارحیت میں امریکہ کو سعودی اتحاد کا شریک جرم قرار دیا۔
مقررین نے اسی طرح یمن کی مسلح افواج کی حمایت کا اعلان کیا اور ان مسلح افواج کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کی قدردانی کی۔
مظاہرین کے بیان میں ایک بار پھر فلسطین اور امت مسلمہ کی حمایت میں یمن کے اصولی موقف پر زور دیا گیا۔