کابل میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم تین افراد جاں بحق اور تیرہ دیگر زخمی ہوگئے
کابل سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں دھماکہ بجلی کے محکمہ کی مرکزی عمارت کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں ہوا ، اس دھماکے میں تین افراد کے جاں بحق اور تیرہ دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ بعض خبروں میں مرنے والوں کی تعداد پانچ بتائی گئی ہے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں طالبان انتظامیہ نے ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے لیکن بعض غیر مصدقہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ بم دھماکہ تھا۔
افغانستان میں پچھلے مہینوں کے دوران مختلف علاقوں خاص طور پر کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے اور طالبان انتظامیہ سیکیورٹی برقرار کرنے کے اپنے تمام دعوؤں کے باوجود اس طرح کے حملوں کو نہیں روک سکی ہے - کابل میں بیشتر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔