Sep ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے 38 فلسطینی زخمی

غرب اردن کے علاقوں نابلس اور کفرقدوم میں صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے ۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی نے فلسطین کی ہلال احمر کے حوالے سے بتایا ہے کہ نابلس کے مشرقی علاقے بیت دجان اور قلقیلیه کے علاقے کفر قدوم میں صیہونی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ اور ان کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپوں میں 38 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے۔

فلسطینیوں کی گرفتاری بھی غاصب صیہونی فوجیوں کے روز کے معمولات میں شامل ہو چکی ہے۔ نتیجتاً  صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینیوں کی جانب سے بھی مزاحمتی کارروائیوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیگس