Sep ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • شام، تیل کی لوٹ مار سے باز نہیں آ رہا امریکہ

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی شامی تیل لوٹنے میں مصروف ہیں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرق کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز شام کےالیعربیه کے علاقے کے کنویں سے نکالے گئے تیل کو امریکی فوجی 14 ٹینکروں میں بھر کر عراق لے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق،2 روز قبل بھی امریکی فوج نے شام سے 85 ٹینکروں میں تیل بھر کے عراق پہنچایا تھا۔

شام کی وزارت پٹرولیئم کے مطابق، امریکی فوجی اپنے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ ہر روز شام سے 70 ہزار بیرل تیل چوری کرکے عراق پہنچاتے ہیں۔

غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ مل کر تیل کی لوٹ مار کی غرض سے شام کی آئل فیلڈ پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان  کے ساتھ بڑی تعداد میں امریکی فوجی شام کے تیل سے مالامال ان علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی شام میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کے قومی تیل کی لوٹ مار کر رہا ہے۔

ٹیگس