Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے فوج کو فلسطینیوں کی ٹارکٹ کلنگ کی اجازت دے دی

اسرائیل کے چیف آف آرمی اسٹاف اویو کوخافی نے اسرائیلی فوج کو فلسطینی مجاہدین کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملے کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیل یہ مجرمانہ کارروائی مغربی کنارے کے علاقے میں کرنا چاہتا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل کوخافی نے جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس میں بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کو مخصوص حالات میں فضا سے مغربی کنارے کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کی اجازت ہے۔

خونخوار اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بقول ان کے جب تخریب کاروں تک پہنچنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں تو ان کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے فضائی حملے کیے جائیں۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ کی جانب سے منظور شدہ آپریشن ڈرون کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثناء حالیہ دنوں میں فلسطینی گروہوں کی جانب سے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

ادھرامریکی محکمۂ خارجہ نے ویسٹ بینک کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ صبرو تحمل سے کام لیں اور امن کی بحالی کی کوشش کریں کیونکہ اس سے دونوں فریقوں کو فائدہ ہوگا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا دونوں فریقوں کی مدد کے لیے تیار ہے تاہم سب سے اہم آپشن فلسطینیوں اور اسرائیل کے لیے امن کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ اس سال مغربی کنارے میں 100 سے زائد اور غزہ پٹی میں 30 سے ​​زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے جبکہ 20 سے زائد اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیگس