Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکا اور اسرائیل، لوگوں کو اندھیروں میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں: انصار اللہ

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا غداری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے جارح سعودی- اماراتی - امریکی اتحاد سے کہا کہ وہ یمن کے خلاف اپنی جارحیت اور اس ملک کے عوام کا محاصرہ فوری طور پر بند کرے۔

المسیرہ کے حوالے سے تسنیم خبر رساں ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے عید میلاد النبی کے موقع پر ایک خطاب میں کہا کہ امریکہ اس زمانے کا ظالم اور طاغوت ہے، سامراج اور اور اس سے وابستہ لوگ جو کہ ہمارے دور میں امریکہ اور اسرائیل ہیں، لوگوں کو روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی، صیہونی اور ان کے پیروکار عوام پر تسلط قائم کرنے اور انہیں ذلیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سید بدر الدین الحوثی نے مزید تاکید کی کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا خدا، رسول (ص) اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت ہے اور بلا شبہ یہ صریح منافقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جارحین کا اتحاد جارحیت کو روکے اور یمن کا محاصرہ اور غاصبانہ قبضے کو ختم کرے اور جنگی مقدمات کی تحقیقات کرے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے عوام سے خطاب میں کہا کہ میں اپنے عزیز عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ جب تک جارحیت جاری رہے گی اس کا مقابلہ کریں کیونکہ یہ محاذ آرائی ایک مقدس جہاد ہے۔

ٹیگس