Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • شامی میں فوجی بس میں دھماکہ، 18فوجی جاں بحق
    شامی میں فوجی بس میں دھماکہ، 18فوجی جاں بحق

دمشق میں ہوئے ایک بس دھماکے میں 18فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں، بم بس کے اندر فٹ کیا گیا تھا اور شامی فوج نے اسے دہشت گردی کی کاروائی قراردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے شامی میڈیا کے حوالے سے لکھا کہ شام کے صوبے دمشق میں ایک بس کے اندر فٹ کئے گئے بم دھماکے میں 18 فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 27 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور شام حکام نے اس واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دمشق السبورہ روڈ پر فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس بم دھماکے کا نشانہ بنی جس سے بس میں سوار شامی فوجی جاں بحق اور متعدد راہگیر زخمی ہوگئے۔

شامی حکومت نے بارہا دہشت گرد گروہوں اور امریکی موجودگی کو ملکی وسائل کی لوٹ مار اور دہشت گردی کی اصل وجہ بتایا ہے۔

بچھلے دو سالوں میں شام کے شمالی علاقوں میں کئی بم دھماکے ہوئے ہیں اور کئی دہشت گرد اپنے خاندانوں کے ساتھ ان علاقوں میں  مقامی لوگوں کو نکال کر آباد ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس