یمن: الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملے جاری
Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے صوبے الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
یمن کی سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبے الحدیدہ میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے التحیتا اور حیس کی فضا میں پروازیں بھی کیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر راکٹ بھی فائر کئے جبکہ حیس اور الجبلیہ سمیت الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری بھی کی گئی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے حیس کے مختلف علاقوں کو چھے بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔