شا م میں دہشت گردوں کی آپس میں لڑائی، 27ہلاک
شام میں دہشت گرد گروہوں جبہ النصرہ (تحریر الشام) اور ترکی کی حمایت یافتہ تھرڈفورس کے درمیان لڑائی میں 27دہشت گرد جہنم واصل ہوجانے کی خبر ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپور ٹ کے مطابق شام کے صوبے حلب میں دہشت گردوں کے درمیان لڑائی سے 27دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
النصرہ یا ہیات تحریرالشام نے عفرین کے شہر پر قبضہ کرلیا ۔
لندن کی انسانی حقوق کی تنظیم کے اعلان کے مطابق ہیات تحریرالشام نے اس ہفتے میں شمالی شام میں حلب کے صوبے میں کئی دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
النصرہ فرنٹ ادلب اور جرابلس کے درمیانی علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جب کہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد اس بات کے مخالف ہیں۔
بدھ کے دن بھی شمالی حلب میں دہشت گردوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اورزخمی ہوگئے تھے۔
دونوں دہشت گرد گروہوں کے درمیان لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب دہشت گرد گروہ فرقہ الحمزہ کے دو سرغنہ دہشت گردوں کو ترکی کے حمایت یافتہ گروہ الجبہ الشامیہ نے قتل کے الزامات میں گرفتار کر لیا تھا۔
رپور ٹ کے مطابق دہشت گرد اس واقعے کے بعد ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے کررہے ہیں۔ النصرہ فرنٹ نامی دہشت گرد گروہ نے عفرین کے 5دیہاتوں پر قبضہ کرلیا جب کہ الشامیہ فرنٹ نے الباب میں 4 دیہاتوں کا کنٹرول سنبھال لیا اور فرقہ الحمزہ کے دہشت گردوں کو وہاں سے نکال دیا۔
یاد رہے کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کے اختیار میں کچھ علاقے باقی ہیں جن کی آزادی کی راہ میں ترکی، امریکہ اور ان کے حامی ممالک رکاوٹ ہیں۔