Oct ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  •  سعودی عرب میں ائیرپورٹ پر شراب  کی فروخت کی اجازت دینے پر غور

سعوی عرب ائیرپورٹ پر موجود ڈیوٹی فری شاپ میں شراب بیچنے اور پینے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے عربیا بزنس ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں مخصوص ائیرپورٹس پر موجود ڈیوٹی فری دکانوں کے اندر بین الاقوامی ٹرانزٹ  مسافروں کو محدود پیمانے پر شراب  بیچی جائے گی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے سخت پالیسی اپنائی جائے گی اور صرف مقررہ بین الاقوامی راستوں کے مسافروں کو شراب بیچی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن سب سے صلاح مشورہ جاری ہے۔

گزشتہ ماہ وال اسٹریٹ جنرل نے خبر دی تھی کہ سعودی عرب اپنے ساحلی پروجیکٹ نیوم میں شراب کی خرید و فروخت کی اجازت دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب میں جوئے کے اڈے، کنسرٹ ، رقص، سینما کی اجازت بھی دی جا چکی ہے۔

ٹیگس