یمن: الحدیدہ پر سعودی اتحاد کی جارحیت جاری
سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے الحدیدہ کو ایک بار پھر اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے الحدیدہ میں مسلح افواج کے آپریشنل روم نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جاسوس طیاروں نے الحدیدہ میں الجبلیہ، مقبنہ اور حیس کی فضا میں گشت زنی کی ہے۔
سعودی اتحاد کی جانب سے ہمیشہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے اقوام متحدہ کی کوششوں سے دو بار جنگ بندی کی مدت میں توسیع بھی کی گئی اور اب دوسری بار کی مدت دو اکتوبر کو ختم ہو گئی ہے۔ اب تک چھے ماہ تک جنگ بندی رہی ہے جبکہ اس دوران سعودی اتحاد یمن کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بناتا رہا ہے۔
اس سے قبل یمن کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبد السلام نے کہا تھا کہ یمنی فریق کا موقف یمنی قوم کے حق میں اور بالکل منطقی رہا ہے اور جنگ بندی کی شکست کی وجہ، خود سعودی اتحاد میں شامل جارح ممالک ہیں۔