Oct ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • عالمی کپ کے شائقین کے لئے دنیا عجوبہ ہوٹل فرانس سے قطر کےلئے روانہ

قطر میں ہونے والے عالمی کپ فٹبال کے مقابلوں کے شائقین کے قیام کے لئے یورپ کے سب سے بڑے سیاحتی بحری جہاز کو دوحہ بندرگاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

کھیلوں سے متعلق فرانسیسی ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ یورپ مکایہ سیاحتی بحری جہاز جمعرات کو فرانس سے قطر کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔ یہ بحری سیاحتی جہاز یورپ میں بنایا گیا ہے۔ اس بحری جہاز کے مالک رویال کیریبیئن کا کہنا ہے کہ سمندر میں قدرتی گیس سے چلنے والا یہ سیاحتی بحری جہاز تین سو تینتیس میٹر لمبا اور اڑسٹھ میٹر اونچا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک مثالی بحری جہاز ہے۔

یہ سیاحتی بحری جہاز مختلف قسم کی سہولیات سے بھی آراستہ ہے جن میں سوئمنگ پول، گرم پانی اور اشیا کی خرید و فروخت کی دوکانوں کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بحری جہاز قطر میں فٹبال کے عالمی کپ کے آغاز سے قبل دوحہ پہنچ جائے گا۔ فٹبال کا یہ عالمی کپ بیس نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔

ٹیگس