فٹبال شائقین کے لئے خوشخبری، فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی
Jul ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۲ Asia/Tehran
فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کرتے ہوئے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پابندی کے خاتمہ کے بعد پاکستانی ٹیم پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے اور اب ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوجائےگا۔
پاکستان کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ این سی کی انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں، فیفا نے این سی کے مینڈیٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی۔ ہارون ملک کے مطابق فٹبال کی بحالی، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی۔
فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کیلئے پیش رفت کرے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ فٹبال ہاﺅس پر اشفاق گروپ کا قبضہ معطلی کا سبب بنا تھا۔