Oct ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • لبنانی صدر میشل عون صدارتی میعاد پوری ہونے پر اپنے عہدےسے مستعفی
    لبنانی صدر میشل عون صدارتی میعاد پوری ہونے پر اپنے عہدےسے مستعفی

لبنانی صدر میشل عون نے اپنی صدارتی مدت کے آخری دن نجیب میقاتی کی حکومت کا استعفی قبول کر لیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق لبنانی صدر میشل عون نے اپنی صدارتی مدت کے آخری دن لبنانی حکومت کے وزیراعظم کی سربراہی میں حکومت کا استعفی قبول کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی صدر نے رسمی طور پر حکومت کے استعفی پر دستتخط کر دئیے ہیں اور صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں اس کا اعلان کریں گے۔

لبنانی قانون کے مطابق لبنانی صدر کی مدت ختم ہونے کے بعد لبنانی حکومت استعفی دے دیتی ہے تاکہ نئے وزیراعظم اور اس کی کابینہ کی تشکیل کےلئے مقدمات فراہم ہوسکیں۔جب کہ ابھی تک میشل عون کے جانشین کے عنوان کےلئے لبنانی پارٹیوں میں ابھی تک اختلاف کاخاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔

لبنانی صدر کے عہدے کے ختم ہونے کی تقریب صدارتی محل میں شروع ہو چکی ہے جس میں 89سالہ لبنانی صدر باقاعدہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوکر خداحافظ کریں گے۔

ٹیگس