May ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • لبنان کے صدر میشل کا صیہونی فوج کو حملے کے سنگین نتائج کا انتباہ

لبنان کے صدر میشل عون نے ملک پر صیہونی فوج کے کسی بھی حملے کے سنگین نتائج کی بابت سخت انتباہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو پتہ ہے لبنان پر کسی بھی طرح کے حملے کی اسے بھاری جانی و مالی قیمت چکانی پڑے گی۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق، میشل عون نے ایک خطاب میں لبنان کے تیل، گیس اور آبی ذخائر پر صیہونیوں کی للچائي نظروں کی بابت خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ بیروت تیل اور گیس کے اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

میشل عون نے صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری حدود کے تعین کے لئے معاہدے ہونے کے بارے میں کہا کہ مذاکرات کے نتائج طرفین کے لئے رضایت بخش ہونا چاہیئے حالانکہ اسرائیل ہمیشہ بین الاقوامی قراردادوں بالخصوص قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

لبنان کے صدر نے پارلمانی انتخابات کے بارے میں کہا کہ سکورٹی فورسز نے صاف شفاف اور سلامتی کے ماحول میں انتخابات کے انعقاد کی سبھی ضروری تیاری کر لی ہے تاکہ کسی طرح کی مشکل پیش نہ آئے۔

لبنان میں آج اتوار کو پارلمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔

 

ٹیگس