Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد ہمارے تیل اور گیس کو لوٹنے سے باز رہے: یمن

یمن کے وزیر خارجہ نے سعودی اتحاد کو یمن کے تیل اور گیس کے ذخیروں کی لوٹ کھسوٹ کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے زور دیکر کہا ہے کہ سعودی اماراتی اتحاد نہ صرف یمنی عوام کے مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتا بلکہ صورتحال کو مزید بگاڑنے کی پلاننگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران، صنعا ایئرپورٹ اور تیل بردار جہازوں کے مسئلے کو کسی حد تک حل کیا گیا تھا جو کہ توقع سے کم تھا۔

ہشام مشرف نے کہا کہ سعودی اماراتی اتحاد صورتحال کو جنگ اور امن کے بیچ لٹکائے رکھنا چاہتا ہے جسے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی حکومت صرف اس راہ حل کو قبول کرے گی جس میں یمنی عوام کے معاشی اور اقتصادی  مسائل کا حل موجود ہو۔انہوں نے سعودی اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ہمسایہ ملک کو دھمکاتے نہیں، لیکن یمن کے قدرتی ذخیروں کے لوٹ مار کی جانب سے خبردار ضرور کریں گے۔

ٹیگس