Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • یو اے ای میں 10 ملکی ایئروار فیئر اور میزائل ڈیفنس مشقوں کا آغاز

متحدہ عرب امارات میں دس ملکی ایئر وار فیئر اینڈ میزائل ڈیفنس مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: متحدہ عرب امارات میں دس ملکی ایئر وار فیئر اینڈ میزائل ہوائی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ مشقیں 25 روز تک جاری رہیں گی اور ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یونان، عمان، فرانس، جرمنی، ہندوستان، برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا حصہ لے رہے ہیں۔

سعودی فضائیہ کے سربراہ نے ان فضائی مشقوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان فضائی مشقوں میں سعودی عرب کے 6 ٹارنیڈو جنگی طیارے حصے لے رہے ہیں۔

مڈل ایسٹ ویب سائٹ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد امریکی اتحادی افواج کی جنگی کارروائیوں کی مشق اور اصلی جنگی ماحول میں مشترکہ تعاون  کے اصول و مفاہیم کا تجربہ کرنا ہے۔

ٹیگس