Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدین کا دبدبہ، صیہونیوں کی نیندیں حرام

فلسطین کے خطے مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور نوبت یہ آ گئی ہے کہ وہ رات کو سونے سے ڈرنے لگے ہیں۔

حالیہ چند برسوں کے دوران مغربی کنارے میں اپنی مادرِ وطن کا دفاع کرنے والے فلسطینی مجاہدین نے ہزاروں ہتھیار اپنے پاس اکٹھا کر لئے ہیں اور ساتھ ہی دسیوں ایسے مقامات ہیں جہاں انہوں نے غاصب صیہونی فوجیوں سے نمٹنے کے لئے مختلف آلاتِ حرب بھی نصب کر دئے ہیں جس سے غاصبوں کی نیندیں حرام ہو کر رہ گئی ہیں۔

ایک باخبر عبری ذریعے کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں تعینات صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مجاہدین کی کارروائیوں کے خوف سے راتیں جاگ کر گزارنا شروع کر دی ہیں۔

شہاب نیوز ویب سائٹ نے عبری ویب سائٹ وائی نٹ کے حوالے سے بتایا کہ مغربی کنارے میں تعینات صیہونی فوجی فلسطینی مجاہدین کے خوف سے راتوں کو جاگ کر گزار رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کا ریزرو یونٹ جسے حال ہی میں مغربی کنارے میں موجود صیہونی غاصبوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کیا گیا ہے اُس نے یہ شکایت کی ہے کہ انکی گشت کی ٹکڑیوں کو مضبوط بکتربند گاڑیاں فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کے باعث انہیں شدید خوف و ہراس کا سامنا ہے۔

رزرو یونٹ کے بعض فوجیوں کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑیاں حتیٰ فلسطینیوں کے پتھراؤ کا مقابلہ کرنے کی بھی توانائی نہیں رکھتیں اور پتھراؤ کے وقت انہیں نقصان پہنچتا ہے۔

ٹیگس