Nov ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • سعودی جنگی طیارہ (فائل فوٹو)
    سعودی جنگی طیارہ (فائل فوٹو)

سعودی عرب کا ایک ایف 15 جنگی طیارہ سرنگوں ہو گیا ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ گزشتہ شب اس کا ایک ایف 15 جنگی طیارہ ملک کے مشرقی صوبے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ترجمان نے تکنیکی خرابی کو جنگی طیارے کے سقوط کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور یہ ملک عبدالعزیز ایر بیس میں گر کر تباہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز کے پائلٹ اور آفیسرلائف جیکٹ کے ذریعے طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے اس طرح کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ٹیگس