Nov ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • الحشد الشعبی آپریشن میں مصروف (فائل فوٹو)
    الحشد الشعبی آپریشن میں مصروف (فائل فوٹو)

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبۂ دیالیٰ کے آپریشنل کمانڈ کے ساتھ ایران اور عراق کی سرحد پر آپریشن کلین اپ شروع کردیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: العہد کی رپورٹ کے مطابق  الحشد الشعبی کی 20 ویں بریگیڈ نے صوبۂ دیالیٰ کے آپریشنل کمانڈ کے ساتھ ایران اور عراق کی سرحدی پٹی کے علاقوں "بیکه"، "وادی قصب" اور ان سے متصل علاقوں میں امن و امان کی غرض سے  آپریشن کلین اپ شروع کردیا ہے۔

یہ  آپریشن کلین اپ  دہشتگرد تکفیری گروہ کے باقی ماندہ عناصر کی گرفتاری اور علاقے کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک و صاف کرنے کے مقصد سے شروع ہوا ہے۔

اتوار کے روز صوبہ دیالیٰ کے آپریشنل کمانڈ کے کماکنڈر طالب الموسوی نے کہا تھا کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے خانقین کے جنوب مغربی علاقے هور الثلاب میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے تین طرف سے کارروائی شروع کی۔

واضح رہے کہ عراق نے ایران کی مدد سے داعش کو باضابطہ طور پر شکست دی جس کے بعد اب ملک کا کوئی بھی علاقہ اس ٹولے کے اختیار میں نہیں رہا تاہم شکست خوردہ تکفیری عناصر اب روپوش ہو گئے ہیں جو اب امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس