یمن: مآرب میں شدید جھڑپیں جاری، بدل سکتی ہی صورت حال
یمن کے مآرب شہر میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے اس پر قبضے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی حزب الاصلاح سے وابستہ ایک رکن پارلیمان نے مآرب شہر کے داخلی تنازعات کی شدت کی وجہ سے اس شہر پر قبضے کی بابت خبردار کیا ہے۔
فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب الاصلاح سے وابستہ یمن کے صوبہ مآرب سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان
"علوی پاشا بن زبع" نے، جو سعودی جارح اتحاد کے اہم ترین حامیوں میں سے ایک تھے، اس شہر کے مستقبل قریب میں سقوط کی بابت خبردار کیا ہے۔
گزشتہ منگل کو نامعلوم مسلح افراد نے یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر دفاع کے مشیر "محمد الجرادی" کو قتل کر دیا تھا، مآرب میں گزشتہ دو ماہ میں ٹارگیٹ کلنگ کا یہ چوتھا واقعہ تھا۔
الجرادی کا قتل ایسے موقع پر ہوا کہ جب یمن کے بڑے قبائل کے درمیان جھڑپوں کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے اور ہر فریق دوسرے کو ان واقعات کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔