داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں الحشدالشعبی کے تین جوان شہید
Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں اپنے تین جوانوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف جاری آپریشن میں اس کے تین جوان انبار صوبے میں شہید ہوگئے ہیں۔
عراق میں داعش کی شکست کے بعد اس کے بقیہ عناصر عراقی شہریوں اور فوجیوں کے خلاف بغداد، دیالہ، نینوا، صلاح الدین، کرکوک اور الانبار میں وقتاً فوقتاً، حملے کرتے رہتے ہیں، داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف عراقی رضاکار فورس کے آپریشن جاری ہیں