Aug ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو ۔ عراقی فورسز
    فائل فوٹو ۔ عراقی فورسز

عراقی ذرائع کے مطابق الحشد الشعبی نے داعشی عناصر کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

الاعلام المقاوم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے بغداد کے شمال میں صوبہ صلاح الدین کے مشرقی علاقے جزیرہ العیث پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے عراق کی رضاکار فورس کے جوانوں نے ناکام بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حشدالشعبی کے 22بریگیڈ نے جمعہ کے روز داعشی عناصر کے طرف سے کئے گئے حملے کے جواب میں ایک آپریشن کیا۔ اس آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

عراقی فوج داعش کے روپوش دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جو بغداد، صلاح الدین، دیالی، کرکوگ، نینوا اور الانبار کے علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں روپوش تکفیری دہشتگردوں نے محرم الحرام میں بارہا تخریبی اور دہشتگردانہ اقدامات کی کوشش کی ہے جو عراقی فورسز کی مستعدی کے باعث ناکام رہی۔ عراق کی حکومت نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر انجام پانے والے اربعین میلین مارچ کے پیش نظر خاص سکیورٹی پلان تیار کیا ہے جس کے تحت دسیوں ہزار سکیورٹی اور انٹیلیجنس اہلکاروں کو مستعد کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس