Nov ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۲ Asia/Tehran
  • ترکیہ میں امریکا کا ڈرٹی گیم، انقرہ کا اہم انکشاف

ترکیہ کے ایک اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی ٹرینرز نے استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کے مجرم کو ٹریننگ دی تھی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ترکیہ کے ایک اخبار ینی شفق کی رپورٹ کے مطابق، شامی شہری احلام البشیر کو جس نے 13 نومبر کو استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا، امریکی ٹرینرز نے ٹریننگ دی تھی۔

ترکیہ کے اخبار "ینی شفق" نے منگل کے روز استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ احلام البشیر نامی شامی شہری کو جس نے 13 نومبر کو استغلال اسٹریٹ میں دہشت گردانہ حملہ کیا گیا جس میں امریکی ٹرینرز نے ٹریننگ دی تھی۔

اس اخبار کے مطابق ترکیہ میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے کی شامی شاخ نے حملے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گرد خاتون کو جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے دس گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا جہاں اس نے ایک بینچ پر دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔

اس اخبار نے رپورٹ کیا کہ استنبول پولیس نے اس دہشت مگرد کی تلاش کے لیے تمام تکنیکی ذرائع استعمال کیے اور آخر کار وہ 1,200 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اسے ٹریک کرنے میں کامیاب رہے۔

پیر کو ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے اس خاتون اور 45 دیگر افراد کی گرفتاری کی خبر دی تھی جو ممکنہ طور پر اس حملے میں ملوث تھے۔

ٹیگس