سعودی اتحاد کا الحدیدہ پر پھر حملہ، جنگی طیاروں، میزائلوں اور توپخانے کا استعمال
سعودی فوجی اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یمن کے صوبے الحدیدہ میں کئی بار حملے کئے ہیں جن میں جنگی طیاروں، میزائلوں اور توپخانوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی چینل المسیرہ کے مطابق الحدیدہ میں یمنی فوجی اور عوامی رضاکار فورس کے ہیڈکوارٹر نے خبر دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جاسوس ڈرون طیارے الجبالیہ اور حیس کے علاقوں میں داخل ہوکر جاسوسی مشن انجام دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق الحدیدہ صوبے کے مختلف علاقوں میں سعودی فوجی اتحاد کے میزائل حملے بھی جاری ہیں اور الجبالیہ اور حیس کے علاقوں کو سعودی اتحاد نے آرٹلری سے بھی نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے 2 اکتوبر کو جنگ بندی معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد کئے گئے ہیں جس میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔
یمن کے دفاع اور سیکورٹی کے نائب سربراہ میجر جنرل جلال علی بن الرویشان نے کہا کہ امن ہو یا جنگ، ہمیں اپنی قوم کے اتحاد اور حکام پر مکمل بھروسہ ہے۔