قطر، فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب
فیفا ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کا افتتاحی پروگرام مقامی وقت کے مطابق، شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔
شیڈول کے مطابق، فیفا ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کی افتتاحی تقریب البیت اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جہاں تقریبا ساٹھ ہزار شائقین اس پروگرام کو دیکھیں گے۔ یہ اسٹیڈیم دارالحکومت دوحہ کے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا گیا ہے۔
افتتاحی میچ بھی قطر کے وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ قطر اور ایکواڈور کی ٹیمیں کھیلیں گی ۔ البتہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پیر کے روز کھیلا جانا تھا لیکن فیفا نے فیصلہ کیا کہ یہ میچ افتتاحی تقریب کے فورا بعد کھیلا جائے۔
برطانیہ کے ڈیلی اسٹار اخبار نے بھی لکھا ہے کہ قطر ایک مسلمان ملک ہے لہذا شدید بیرونی دباؤ کے باوجود مقابلوں کے دوران تمام دینی اور مذہبی اصولوں کا خیال رکھا جائے گا اور قطر پہنچنے والے شائقین کو بھی ان اصولوں کی پابندی کی ہدایت دی گئی ہے۔