قطر ورلڈ کپ 2022؛ عرب شہریوں نے اسرائیلی میڈیا کو دیا بڑا جھٹکا
ورلڈ کپ کے مقابلوں کے دوران عرب اور مسلمان شائقین نے غاصب اسرائیلی میڈیا کے رپورٹروں کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق، قطری اور دوسرے عرب شہریوں کو جیسے ہی پتہ چلتا ہے کہ کوئی رپورٹر کسی صیہونی چینل یا اخبار سے ان کا انٹرویو لینا چاہتا ہے، تو اسے دھتکار دیتے ہیں، حالانکہ صیہونی حکومت کو توقع تھی کہ امارات اور بحرین سے تعلقات بحال کرنے کے بعد عرب دنیا میں ان کی پوزیشن بہتر بن جائے گی۔
صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے جب بھی کسی عرب یا مسلمان شائق سے انٹرویو لینے کی کوشش کی تو شائقین نے ان سے بات کرنے سے صاف انکار کردیا۔ غاصب اسرائیل کے چینل بارہ کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ فلسطینی شائقین نے اس کے کیمرے کے قریب فلسطینی پرچم لہرانا شروع کیا اور اس سے دفع ہونے کو کہا، جب اس رپورٹر نے دوسری جگہ خود کو اسرائیلی بتایا تو ایک لبنانی شہری نے اس سے کہا کہ ایسی کوئی جگہ موجود ہی نہیں بلکہ اس ملک کا نام فلسطین ہے۔