شمالی عراق میں تین ترک فوجی ہلاک
Nov ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
عراق کے شمالی علاقوں میں واقع ترک افواج کے ٹھکانوں کو، پی کے کے کےعناصر نے، نشانہ بنایا جس میں تین ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔
پی کے کے عناصر کے اس حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ یہ حملہ ترک افواج کے خصوصی آپریشن کے موقع پر انجام دیا گیا ۔ ترک وزارت دفاع نے بھی ایک بیان جاری کرکے اس حملے اور ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ ترکی نے آپریشن پنجہ کے تحت، پی کے کے کی ملیشیا کو نشانہ بنایا ۔ یہ آپریشن انیس اپریل، سن دو ہزار بائیس کوعراق کے کردستان علاقے میں شروع ہوا تھا۔
ترک افواج نے دعوی کیا ہے کہ اس آپریشن میں پی کے کے عناصر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بغداد حکومت اور دیگر سیاسی حلقوں نے ترکی کے اس اقدام پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے اسے عراق کی ارضی سالمیت پر حملہ قرار دیا ہے۔