Dec ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کی سازش ہوئی ناکام

عراقی فورسز نے ایران کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی سب سے بڑی کھیپ کا پتہ لگایا اور اسے ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایران کو اسلحے کی اسمگلنگ کا پتہ لگانے کے لیے سب سے بڑا آپریشن کیا گیا۔

یہ کارروائی عراق کے شمال میں واقع صوبہ سلیمانیہ میں انجام دی گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے متعدد بار عراقی حکام سے کہا ہے کہ وہ اس ملک کے شمال میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں اور ایران کی سرزمین پر ان کے جارحیت کی روک تھام کریں اس کا سبب یہ تھا کہ ان دہشت گرد گروہوں نے بارہا حالیہ مہینوں کے دوران ایران کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی انجام دیں، ان دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے میں عراقی حکومت خاص طور پر عراقی کردستان کے مقامی حکام کی کوتاہی کی وجہ سے شمالی عراق میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس