Dec ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں نے صیہونیوں کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ایک دن میں 43 مزاحمتی کاروائیاں

فلسطینیوں نے ان دنوں صیہونیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ۴۳ کارروائیاں انجام دے کر صیہونی دہشتگردی سے مقابلے میں اپنے فولادی عزم کو ایک بار پھر ظاہر کر دیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطین الآن کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ قدس اور غرب اردن میں فلسطینی استقامتی گروہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونیوں کے خلاف 43 کارروائیاں کیں۔

ان کارروائیوں میں سے مقبوضہ قدس میں فائرنگ، بارودی سرنگ کے دھماکے اور صیہونیوں کے ساتھ ان کی جھڑپوں کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کارروائیوں میں دو صیہونی فوجی چاقو کے وار سے زخمی ہوئے. صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا کہ حملہ آور نے اسرائیلی فوجیوں سے ان کے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں مقبوضہ قدس میں ہونے والے دھماکوں میں 2 صیہونی ہلاک اور 47 زخمی ہوئے تھے کہ جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی گئی تھی۔

ٹیگس