Dec ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • بحرین میں صیہونی صدر کا پتلا اور تصویر نذر آتش (ویڈیو)

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے صدر کے دورۂ بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: بحرین کے عوام نے رات اس ملک کے مختلف علاقوں میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی صدر کے دورۂ بحرین کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی صدر کی تصویریں، پتلے اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے۔

مظاہروں میں شریک بحرینی عوام نے پلے کارڈ، کتبے اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ بحرین اور اسرائیل کے تعلقات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ کل بروز اتوار بحرین  پہنچے۔

واضح رہے کہ بحرین نے متحدہ عرب امارات کے ہمراہ دوہزار بیس میں اس وقت کے امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ میں آ کر تعلقات کی بحالی کے دستاویز پر دستخط کر دئے تھے، جس پر عالم اسلام، فلسطین بالخصوص بحرین میں سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

عالم اسلام بالخصوص فلسطینی عوام نے صیہونی حکومت کے ساتھ عرب امارات کے دوستی کے معاہدے کو قبلۂ اول بیت المقدس اور ارض فلسطین کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔

ٹیگس