Dec ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • یمن کے شدید انتباہ کے بعد یو اے ای کی فوج پر ہو سکتا ہے بڑا حملہ

یمن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جزیرہ سقطری سے اپنی بساط لپیٹ لے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کو اپنے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ جزیرا سقطری سے انخلا کی تیاری شروع کر دینی چاہیے۔

یمن کی قومی سالویشن حکومت نے پیر کے روز متحدہ عرب امارات کو یمن کے جزیرے "سقطری" میں اس ملک کی افواج کی غیر قانونی موجودگی کی بابت خبردار کیا ہے۔

یمن کے نائب وزیر خارجہ "حسین العزی" نے ٹوئٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کو جزیرہ سقطری سے انخلا کی تیاریاں شروع کر دینی چاہئیں۔

حسین العزی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جزیرہ سقطری 40 ملین یمنیوں کے دلوں  پر راج کرتا ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ یہ پیغام ایک انتباہ کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ یمنی افواج کسی بھی وقت اماراتی جارحین پر حملہ کر سکتی ہیں۔

ٹیگس