Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق ، دو داعشی دہشت گرد ہلاک

عراقی کے سیکورٹی اہلکاروں نے خصوصی آپریشن کے دوران دو داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: بغداد میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے جرف النصر میں جاری ڈیلٹا آپریشن کے دوران داعش کے ایک ٹھکانے پتہ لگانے کے بعد اس پر حملہ کردیا۔ اس دوران ہونے والی جھڑپ میں دو داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اس موقع پر ایک داعشی دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں عوامی رضاکار فورس کے دو جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
اگرچہ سن دوہزار سترہ میں دہشت گرد گروہ داعش کی حکومت کا خاتمہ کردیا گیا تھا لیکن اس گروہ کے باقی ماندہ عناصر اب بھی مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس