Dec ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • شام و عراق میں امریکی دہشتگرد ایک بار پھر نشانے پر آئے (ویڈیو)

شام اور عراق میں موجود جارح امریکی فوجی ایک بار پھر نشانے پر آئے ہیں جس کے تحت انہیں ایک طرف راکٹ حملے اور دوسری جانب ایک دھماکے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: روس کی خبررساں ایجنسی اسپوتنک نیوز کے مطابق شام کے شمال مشرقی علاقے دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب امریکی دہشتگردوں کا سب سے بڑ ا اڈہ ہے جس پر ہفتے کی شام نامعلوم گروہ نے راکٹوں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد امریکی اڈے اور آئل فیلڈ کے گرین زون میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسپوتنک نے شامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے قرب و جوار میں واقع سبھی دیہاتوں اور قریوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اس حملے کے بعد امریکی ڈرون اور جنگی طیاروں نے وسیع پیمانے پر علاقے میں اڑان بھری۔ ابھی تک اس حملے میں ہونے والے مالی اور ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اس سے قبل تیئیس نومبر کو بھی العمر آئل فیلڈ پر حملہ ہوا تھا۔ یہ آئل فیلڈ شام کی سب سے بڑی آئل فیلڈ شمار ہوتی ہے جس پر گزشتہ کئی برسوں سے امریکی دہشتگردوں نے قبضہ جما رکھا ہے اور وہ وہاں سے شام کا تیل لوٹ کر عراق اور پھر وہاں سے اپنی آئل رفائنریوں میں منتقل کر رہے ہیں۔

اُدھر عراقی کردستان کے علاقے اربیل سے بھی خبر ہے کہ کانی قرژالہ علاقے میں واقع امریکیوں کے اسلحہ گودام میں شدید دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

صابرین نیوز نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر خبر دی ہے کہ اربیل میں واقع امریکہ اور اس سے وابستہ کرد میلیشیا کے ایک ٹریننگ سینٹر اور اسلحوں کے ایک گودام میں زوردار دھماکہ ہوا۔

ٹیگس