عراق: دیالہ کے دیہی علاقے میں داعش کا حملہ، 6 افراد جاں بحق و زخمی
Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
عراق میں داعش نے دیالہ صوبے کے ایک گاؤں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی عوام نے 2017ء میں داعش کے عراق سے خاتمے کا جشن منایا تھا لیکن اس کے بعد سے اب تک داعش کے بقیہ عناصر عراق کے مختلف صوبوں میں موجود ہیں جو وقتا فوقتا دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں اور ان کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کا آپریشن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک عراقی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ داعش کے دہشت گردوں نے دیالہ صوبے کے ایک گاؤں البوبائی پر حملہ کیا جس میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جنہیں علاج معالجے کےلئے الخلیس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
الخلیس شہر کے گورنر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سکا مقابلہ کرنے کےلئے بھبڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار اورجنگی سازوسامان بھیج دیا گیا ہے۔