Dec ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  عرب ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے نعیم محمود نامی فلسطینی نوجوان کو کفر قاسم کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں نعیم محمود شہید ہو گیا۔ صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ اس فلسطینی نوجوان کے اہل خانہ نے صیہونی ذرائع کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے نعیم محمود نامی  فلسطینی نوجوان کو بلاسبب بے دردی سے شہید کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان کے کئی قریبی رشتے داروں کو بھی گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا صیہونی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینیوں کی کارروائی میں اسرائیل کے دو پولیس اہلکار زحمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ٹیگس