عراق، رضاکار فورس کے کمانڈر پر خودکش حملہ ناکام
عراق میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر کے خلاف خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش کے ایک عنصر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی جو عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر کے خلاف خودکش کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
عراقی سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے صوبہ دیالہ میں عراقی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے خلاف کارروائی کرنے والے خودکش بمبار کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔
شفق نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف عراقی نیشنل سیکورٹی سروس کے خصوصی آپریشنز اور دردناک ضربوں کے دواران عراقی سیکورٹی سروس کا گروپ صوبے میں ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہا جس نے دیالی میں گھات لگا کر حملہ کر کے دیالہ میں الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر کو نشانہ بنانے اور خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے بیدار نوجوانوں نے اسے اپنی مجرمانہ کارروائی سے روک دیا لہذا اسے گرفتار کر کے متعلقہ عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تاکہ قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ وہ داعش دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر کا تعاقب کرنے اور اس ملک میں دہشت گرد گروہوں کو تباہ کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔