یمن میں انسانی صورتحال کے بارے میں عالمی ریڈکراس کا انتباہ
Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے سال بھی یمن میں انسانی صورتحال نازک بنی رہے گی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے فقدان اور اقتصادی اور موسمیاتی بحرانوں کی سنگینی نیز فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سن دوہزار تئیس میں بھی یمن کی انسانی صورتحال بہتر نہیں ہوسکے گی۔
ریڈ کراس کمیٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں تقریبا دو کروڑ سولہ لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔
اس بیان نے یمن میں ریڈ کراس کمیٹی کی سربراہ کترینا رٹز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یمن میں آٹھ سال سے جاری جنگ اور اقتصادی مسائل نے اس ملک کے عوام کو بے پناہ مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔