Dec ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب، بجلی منقطع، عوام میں افراتفری (ویڈیو)

سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب سے کئی کاریں بہہ گئیں، بجلی منقطع ہو گئی اور عوام میں افراتفری مچ گئی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب سے کئی کاریں بہہ گئیں، بجلی منقطع ہو گئی اور عوام میں افراتفری مچ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ جمعرات کی شب اور جمعہ کی صبح سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جدہ میں تیز ہواؤں اور شدید بارش کے باعث سڑکیں بند ہوگئيں اور کئی کاریں بہہ گئیں اور ڈوبی ہوئی کاروں سے متعدد افراد کو نکالا گیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کو سیلاب سے بھری گلیوں اور کیچڑ میں پھنسی کاروں سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ سعودی حکام نے موسم کی خرابی کی اطلاع کے باوجود عوام کی حفاظت کے لئے مناسب انتظامات نہیں کئے۔

ٹیگس