Dec ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی و شہید ابومہدی المہندس کی جانفشانیاں ناقابل فراموش ہیں

عراق میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور اسکی سازشوں کو ناکام بنانے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کا کردار اتنا درخشاں ہے کہ اُسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق جمعرات کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کی یاد میں ایک پروگرام ترتیب دیا گیا۔

اس پروگرام میں حضار سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نے کہا ان دونوں شہیدوں نے دہشتگردی سے مقابلے کا سنگین بوجھ اپنے کاندھے پر اٹھا رکھا تھا۔ سفیر ایران نے کہا کہ شہید سلیمانی اور انکے ساتھی ابو مہدی کی جانفشانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی نے استقامت و شہادت کے ایک ایسے مکتب کی بنیاد رکھی جس میں آکر علاقے کے بہت سے لوگوں نے کسب فیض کیا۔

یاد رہے کہ تین جنوری جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کی برسی کی تاریخ ہے جنہیں امریکی دہشتگردوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم سے تین برس قبل بغداد ایئرپورٹ پر نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔

ٹیگس