Jan ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • کابل ایر پورٹ (فائل فوٹو)
    کابل ایر پورٹ (فائل فوٹو)

نئے سال کے آغاز پر کابل زور دار دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح کابل ایر پورٹ کے داخلی راستے میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم ماضی میں ہونے والے اکثر دہشتگردانہ دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش قبول کرتی رہی ہے۔

دوسری جانب افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل ایر پورٹ کے قریب افغانستان کی وزارت داخلہ کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

نئے سال کے پہلے دن افغانستان کے حساس علاقے میں ہونے والے دھماکے سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ طالبان کے دعووں کے باوجود طالبان انتظامیہ ملک میں امن و امان برقرار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ٹیگس