صیہونی جارحیت، 2 فلسطینی شہید متعدد زخمی
صیہونی فوجیوں کی تازہ فائرنگ میں دس فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق العالم نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے علاقے جنین کے مغرب میں کفردان کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں دو فلسطینی شہید او آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک فلسطینی کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت میں اکیس سالہ محمد سامر حوشیہ اور سترہ سالہ فواد محمود عابد ران پیٹ میں گولیاں لگنے سے شہید ہو گئے۔
صیہونی فوجیوں نے اس قصبے پر حملہ بھی کیا اور جلمہ چیک پوسٹ پر کارروائی کے بہادر فلسطینی مجاہدوں شہید احمد اور شہید عبدالرحمان عابد کے مکانات کے باہر فوجی گاڑیاں تعینات کر دیں تاکہ ان مکانات کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت کے بعد فلسطینیوں اور ان جارح فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جبکہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے کئی گروہوں ںے صیہونی جارحیت پر ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کو سخت خبردار کیا۔