Jan ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • یمنیوں کی دھمکیوں کے آگے سعودی ولیعہد لاچار، سارے مطالبات قبول

لبنان کے ایک اخبار نے صنعا کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی دھمکیوں اور انتباہات کے بعد سعودی عرب نے صنعا حکومت کے چار مطالبات قبول کر لئے ہیں اور ان کو پورا کرنے کی ضمانت دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنانی اخبار الاخبار نے یمن کی قومی سالویشن حکومت کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس حکومت اور یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی دھمکیوں اور انتباہات کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ یمن تمہارا ہے لیکن آپ ہمیں سیکیورٹی کی ضمانت دیں کہ وہاں کوئی آپریشن اور حملے نہیں ہوں گے جس کے بعد سعودی افواج یمن سے نکل جائیں گی۔

مذکورہ اخبار نے صنعا کے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسی دوران یمنی انقلاب کے رہبر عبدالملک الحوثی کے واضح پیغامات کے ساتھ ہی متعلقہ فوجی دستوں کو مکمل تیاری کے لیے ضروری ہدایات بھی دی گئی تھیں۔

 ان ذرائع نے کہا کہ اس تیاری کے فریم ورک میں کچھ ایسے اقدامات انجام دیئے گئے جو جان بوجھ کر ظاہر کی گئی ہیں تاکہ دشمن دیکھے اور جان لے کہ ہم سنجیدہ ہیں اور خالی دھمکیاں نہیں دے رہے ہیں۔

ان ذرائع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر اس بار نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے "انسانی ہمدردی کے تقاضوں" کا تسلی بخش جواب نہ دیا گیا اور اس کے نتیجے میں معاملات تناؤ کی طرف بڑھیں گے تو پھر یہ جنگ انوکھی ہو گی اور تمام میدانوں کو اپنے میں شامل کر لے گی۔

تحریک انصار اللہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ اب غیر معینہ مدت تک کسی حل کا انتظار نہیں کرے گی۔

ٹیگس